بھٹکل ، 18/ اپریل (ایس او نیوز) شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ منگل کے دن دیر رات کو چوروں نے رنگین کٹہ کی کوآپریٹیو سوسائٹی کے اندر گھس کر اس کا لاکر توڑا اور اس میں موجود لاکھوں روپے نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ دوسرے لاکر میں سونے کے زیورات رکھے ہوئے تھے مگر چوروں نے اسے ہاتھ نہیں لگایا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ دو لٹیروں نے سر پر ہیلمیٹ پہنا ہے اور چہرے کو نقاب سے ڈھانپ رکھا ہے ۔
بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں موجود ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے سروس اسٹیشن میں بھی اسی رات چوروں نے اندر گھس کر وارادت انجام دی ہے مگر چوروں نے کن چیزوں پر ہاتھ صاف کیا ہے اس کی تفصیل ابھی معلوم نہیں ہوئی ۔
سمجھا جاتا ہے کہ منگل کی رات کو جب شہر میں چٹن پٹن رتھ اتسوا کے حوالے سے پھولوں کا رتھ نکلنے کے موقع پر چونکہ پولیس والے پوری طرح شہر کے اندر بندوبست کی ڈیوٹی پر لگے ہوئے تھے، اس کا فائدہ چوروں نے اٹھایا اور مضافاتی علاقوں میں ہاتھ کی صفائی دکھانے کا منصوبہ بنایا ۔